ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سہانجنہ ، ایک ایسا درخت جس کے حیرت انگیز طبی فوائد سے آپ اب تک لا علم ہیں، اسے استعمال کرنے کا دیسی طریقہ

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گھریلو علاج میں کئی قسم کی جڑی بوٹیوں اور درخت کی پتیوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ حیرت انگیز طور پر کارآمد ثابت ہوتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسے درخت کی پتیوں کے استعمال کے بارے میں جس کے بارے آپ تک لا علم ہوں گے۔ہم بات کر رہے ہیں قدرت کی طرف سے دیئے گئے انمول تحفے سہانجنہ کے بارے میں

یہ درخت اردو میں سہانجنہ اور انگریزی میں ہارس ریڈش یامورنگا کہلاتا ہے، یہ ایک ایسا درخت ہے جو کہ پاکستان میں پشاور سے کراچی تک بکثرت پایا جاتا ہے، یہ خود رو بھی ہے اور گھروں کھیتوں میں کاشت بھی کیا جاتا ہے۔کے فوڈ کے مطابق سہانجنہ کے چند حیرت انگیز فوائد اور استعمال کے بارے میں بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی کریں اس کا استعمال اور اُٹھائیں بھرپور فائدہ۔، سہانجنہ کے حیرت انگیز فوائد، ذہنی دباؤ سے نجات:سہانجنہ کے خشک پتوں کا قہوہ پریشانیوں اور دباؤ میں سکون بخشتا ہے اور بھرپور نیند لاتا ہے یہ ہمارے دماغ کو پُرسکون بناتا ہے۔ قبض سے نجات:سہانجنہ کو قبض کے مریضوں کے لئے آبِ حیات کہا جاتا ہے یہ پُرانے سے پُرانے قبض کو دور کر کے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ خون کی کمی دور کرے:سہانجنہ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے خون کو صاف کرتا ہے اور ایک قدرتی ڈیٹاکس کے طور پر کام کرتا ہے یہ جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے بہترین علاج ہے۔ جلد کے لئے مفیدـ:صرف صحت کے لئے ہی نہیں بلکہ سہانجنہ جلد اور خوبصورتی کے لئے بھی بےحد مفید ہے جلد پر اس کے استعمال سے جھائیاں اور جھریاں دور ہوتی ہے جلد کی رنگت صاف ہوتی ہے۔ سہانجنہ کے تیل کا استعمال:سہانجنہ ایک ایسا درخت ہے جس کی جڑ سے لے کر پتیوں تک ہر چیز ہی قابلِ استعمال اور بےحد فائدے مند ہے، سہانجنہ کے بیجوں کا تیل بےبو، بے ذائقہ اور مدت تک پڑا رہنے سے بھی خراب نہیں ہوتا، سہانجنہ کے تیل کو گھڑی کے پرزوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ فوڈ سپلمینٹ، مختلف کاسمیٹک، بالوں اور جلد کے امراض کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سہانجنہ کا دیسی استعمال:سہانجنہ کا کا مزاج گرم و خشک ہوتا ہے اس کی جر کا پانی دودھ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے کیپسول بھی باآسانی دستیاب ہوتے ہیں یہ اندرونی اورام، ورم تلی، دمہ اور نقرس میں فائدہ کرتا ہے، جبکہ گردہ اور مثانہ کی پتھری کو بھی توڑتا ہے، سہانجنہ کی جڑ کا جوشاندہ پینے سے گلے کی سوزش دور ہوتی ہے، اس کی خام پھلیوں کا سرکے میں اچار جوڑوں کے درد، کمر درد، فالج اور لقوہ کے لئے مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…