پاکستان ہمارے لیے اہم مارکیٹ ،ٹک ٹاک کا رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری کا اعلان

19  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اہم مارکیٹ ہے،رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ترجمان کا کہنا ہے

ہم پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قابل عمل حل نکال رہے ہیں، تاہم آخری بار لگائی گئی پابندی کے وقت انھیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کاحل نکالنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں ہماری جانب سے تعمیل اور فوری جواب کے باوجود، پیشگی اطلاع کے بغیر پابندی لگائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کو ہر شخص کے لیے محفوظ اوربہتر بنانے کے لیے ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز ہماری بنیادہیں، ہم نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران، پاکستان کے لیے مقامی زبان میں ماڈریشن کی ٹیم پر تین گناہ سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے تاکہ مقامی قوانین اور پلیٹ فارم کی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان کے لیے غیر مناسب کنٹنٹ کو ایپ سے ہٹایا جا سکے۔ ہم مسلسل یا انتہائی ناپسندیدہ انداز میں ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو بند کردیتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…