جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان تنازع نہیں غلط فہمی تھی ،چیئرمین نادراطارق ملک کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وا شنگٹن ( آن لائن )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ایک آئینی ادارہ ہے اور اتھارٹی کمیشن کو نہیں بتا سکتی کہ کیا کرنا ہے۔ واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نادرا نے

کہا کہ ہم انہیں نہیں بتا سکتے کہ کیا کریں لیکن وہ ہمیں تنبیہہ کر سکتے ہیں، وہ آئینی ادارہ ہیں جبکہ ہم ایک تکنیکی ادارہ ہیں۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ یہ دونوں اداروں کے آئی ٹی سربراہان کے درمیان رابطہ تھا نہ کہ ادارہ جاتی تصادم یہ ایک غلط فہمی ہے اور جب میں واپس آؤں گا تو اسے دور کر دیا جائے گا۔طارق ملک نے مزید کہا کہ کہ ایک نیا الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن نادرا نے ایک سال میں پورے سسٹم کو نئے سرے سے بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اصولی طور پر ایسا کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن نادرا تحریری منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ پر سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ، جو ‘ایک شناخت، ایک ووٹ کا نظام’ لائے گا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ‘بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ پر بھی متفق ہیں کیونکہ آئین ہر شہری کو ووٹ کا حق دیتا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاک ووٹنگ کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ غیر محفوظ ہے جبکہ نادرا ایک محفوظ اور شفاف نظام پیش کر رہا ہے جس سے بیرون ملک مقیم ووٹرز یہ چیک کرسکیں گے کہ کیا ان کے ووٹوں کا شمار ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…