تہران (این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے ترجمان غلام رضا مرحبا نے کہا ہے کہ ملک پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے مسائل پر قابو پانے کیلئے کرپٹو کرنسیوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے،
ہم کرپٹو کرنسی کے رجحان سے مزید لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ایرانی میںمیڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے ترجمان غلام رضا مرحبا نے پارلیمنٹ میں ایران میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے حجم اور ٹیکنالوجی کو کس طرح بہترین طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے کے حوالے سے رپورٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے مسائل پر قابو پانے کیلئے کرپٹو کرنسیوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے،ہم کرپٹو کرنسی کے رجحان سے مزید لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم کی منتقلی سے پابندیوں کا مقابلہ اور معیشت پر ان کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران میں یومیہ 700 بٹ کوائنز کی تجارت ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں سالانہ 3 لاکھ 24 ہزار کے مقابلے میں ایران میں 19 ہزار 500 بٹ کوائنز کی مائننگ ہوتی ہے۔غلام رضا مرحبا نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کا بہترین استعمال ایرانی معیشت کے لیے بہترین مواقع پیدا کر سکتا ہے۔