اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چین میں شدید ترین زلزلہ ، کئی عمارتیں زمین بوس،ہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن) چینی صوبے سچوان میں شدید زلزلے کے باعث عمارتی ملبے میں دب کر 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کو

مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ساڑھے چار بجے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی گھر زمین بوس ہو گئے۔علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جا رہی ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملبے سے 3 افراد کی لاشوں جبکہ 60 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث بجلی کا نظام معطل ہو چکا ہے۔ علاقے کے تقریباً 62 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ واضع رہے کہ چین میں اکثر وبیشتر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…