اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ۔ جلاس 13 ستمبر بروز پیر دن 11 کے بجائے شام 4 بجے منعقد ہو گا۔یاد رہے کہ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔ صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی ہے۔