منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہنگائی اور بیروزگاری پاکستان کے سب سے اہم مسائل، سروے

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مہنگائی اور بیروزگاری پاکستانی عوام کے لیے سب سے پریشان کن مسائل ہیں۔ایک سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کو سب سے پریشان کن ایشوز قرار دیا۔ بیشتر شہریوں نے اس رائے کا اظہار بھی کیا کہ

آئندہ 6 ماہ کے دوران معیشت کمزور رہے گی۔ تاہم خراب مالی صورتحال کے باوجود شہریوں کے اعتماد میں بہتری نظر آرہی ہے۔عالمی مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم Ipsos کے رواں ماہ کیے گئے سروے میں لوگوں سے معیشت پر ان کے اعتماد، ایک سال کے قبل کے مقابلے میں موجودہ صورتحال، سرمایہ کاری کے فیصلوں، روزگار کے تناظر اور ان کے لیے سب سے پریشان کن مسائل سے متعلق پوچھا گیا تھا۔سروے کے 73 فیصد شرکا نے مہنگائی اور دو تہائی نے بیروزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے میں ملک بھر سے 1100افراد کی رائے لی گئی۔ کورونا وائرس اہم ترین مسائل کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا اور اس کے بعد شرکا نے بڑھتی ہوئی غربت کو اہم مسئلہ قرار دیا۔ پانچ میں سے ایک فرد نے رائے دی معیشت مضبوط ہے۔43 فیصد نے کہا کہ معیشت نہ تو کمزور ہے اور نہ ہی مضبوط۔ شرکا کی اتنی ہی تعداد کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت آئندہ 6 ماہ میں کمزور رہے گی۔ 74 فیصد شہری اپنی ملازمت سے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…