پتوکی(این این آئی ) ملزمان محنت کش کی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تحصیل پتوکی کے تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقہ کے رہائشی محمد عاشق نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ ملزمان نثار، منظور، محمد اکرم ، منور، شیماں بی بی و دیگر موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے اور اسلحہ کے زور پر میری بیٹی تعظیم بی بی کو زبردستی اغواکرکے لے گئے تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس نے مدعی محمد عاشق کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی ۔