17سال اور زائد عمرکے طلبہ کاویکسین کے بغیرکالج میں داخلہ ممنوع قرار دے دیاگیا

7  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سندھ میں 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 17 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند ہوں گے۔ جس کے لیے نوٹیفیکنش بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکنش کے مطابق بغیر ویکسینیشن کے طلبا کو کالجوں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا،

طلبا نا کلاسز لے سکیں گے نا امتحانات دے سکیں گے۔بنا ویکسین کے طلبا پریکٹیکل میں بھی شرکت نہیں کرسکتے۔نو ٹی فکشن ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی حافظ عبدالباری اندڑ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں یہ شرح 10 فیصد، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس دوران شہرِ قائد میں کیئے گئے 4 ہزار 114 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے 364 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ ہوئی۔حیدر آباد میں اس دوران 1 ہزار 113 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 108 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی و حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 4 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔اس دوران ان اضلاع میں11 ہزار 415 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 353 ٹیسٹ مثبت آئے۔سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔صوبے بھر میں کیئے گئے 16 ہزار 642 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے 1 ہزار 16 افراد

میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 39 ہزار 119 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 995 ہو گئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…