منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

عدالت نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیدیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) سکھرکی نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف ریفریسنز کی سماعت ،عدالت کا پیش نہ ہونے پر مشیر جیل خانہ جات پر اظہار برہمی،وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم ،اعجاز جکھرانی نے پیش ہوکرعدالت سے معافی مانگ لی

تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر دائر دو ریفرنسز کی مشترکہ سماعت ہوئی سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے موقع پر عدالت نے مشیر جیل خانہ جات کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اعجاز جکھرانی کے خلاف عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے تھے کہ اسی اثناء میں وہ عدالت پہنچ گئے اور انہوں نے اپنے وکیل کی معرفت عدالت سے تاخیر سے پہنچنے پر معافی کی درخواست دی جس پر عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات واپس لے لییاور ان کی معافی کی درخواست واپس لے لی واضح رہے کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد اثآثے بنانے کے دو ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان ریفرنسز میں اعجاز جکھرانی نے پہلے ہی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…