جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی فوجی اڈوں میں21ہزار افغانوںکے حوالے سے یورپ کواندیشہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز( آن لائن ) یورپی ممالک امریکا سے اس بات کی یقین دہانی حاصل کرنے کے واسطے کوشاں ہیں کہ جن افغان پناہ گزینوں کو یورپ کی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں میں رکھا گیا ہے، انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق جرمنی، اطالیہ اور ہسپانیہ میں

امریکی فوجی اڈوں میں 21300 افغانیوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔یورپ میں امریکی عسکری کمان کے ترجمان چک بریچرڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان میں 17 ہزار افغانی جرمنی میں، 2500 اطالیہ میں اور 1800 ہسپانیہ میں رکھے گئے ہیں۔بریچرڈ نے مذکورہ ویب سائٹ کو بتایا کہ افغان پناہ گزین محض چند روز یورپ میں امریکی ٹھکانوں میں رہیں گے اور اس کے بعد امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ البتہ ویب سائٹ نے امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس کے بیان کا حوالہ دیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق یورپی یونین کی قیادت پناہ گزینوں کے کسی نئے بحران سے گریز کرنا چاہتی ہے۔ سال 2015 میں 13 لاکھ افراد شام میں جاری جنگ کے نتیجے میں پناہ کے واسطے یورپی سرزمین پہنچ گئے تھے۔ایلفا جانسن نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر افغانوں کے نمودار ہونے کے انتظار کے بجائے افغانوں کی دوبارہ آباد کاری کے حوالے سے پیشگی اقدامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…