جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکمران اگر عافیہ کو واپس نہیں لاتے تو انہیں دنیا و آخرت میں عافیت نہیں ملے گی،سراج الحق

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اگر عافیہ کو واپس نہیں لاتے تو انہیں دنیا و آخرت میں عافیت نہیں ملے گی، بہت شرمناک فعل ہے قوم کی بیٹی پر ڈالروں کو ترجیح دی گئی قرآن وسنت کے احکامات کو فراموش کرنے سے ذلت ، محکومی اور غلامی ہمارا مقدر بن چکی ہے ،حکمران مہلت کی گھڑیاں ختم ہونے سے پہلے اپنی سمت درست کر لیں ،

ملت کا اجتماعی فریضہ ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ان حکمرانوں کو جھنجھوڑا جائے داؤد غزنوی نے موثر کتاب لکھ کر بہت سارے حقائق سے پردہ چاک کر دیا ہے گوانتاناموبے کے قیدی آزاد ہو سکتے ہیں تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیوں نہیں ؟۔ گوانتا ناموبے سے وہ تمام قیدی رہا ہوگئے جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھاکہ وہ زندہ واپس آئیں گے ۔ ریمنڈ ڈیوس ، ابھی نندن کو دن کی روشنی میں رہا کیا گیا ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے بتایا ان کی بیٹی نے کہا کہ روز محشر رسول اللہ ؐ کے قدموں میں بیٹھ کر حکمرانوں کی بارے میں شکایت کروں گی کہ ان لوگوں نے مجھے فروخت کیا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں بیرسٹر داود غزنوی کی کتاب ـ(عافیہ صدیقی کا مقدمہ نہ سنایا گیا) کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس ر اعجاز چوہدری ، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان ، وفاقی وزیر وپارلیمانی امور علی محمد خان، نوم چومسکی ، فرخ سہیل گوئندی ، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد مقصودبٹر خطاب کیا جبکہ، ڈاکٹر شفیق جالندھری، تاثیر مصطفی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصرشیریف سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے ۔ سراج الحق نے کہا کہ ضمیر فرو ش ، وطن فروش حکمرانوں نے ملک کے دامن پر ایسے داغ لگائے ہیں اسے دھونے کے لیے ہمیں سامراجی قوتوں کے پروردہ ایجنٹوں کے خلا ف جدوجہد کرناہوگی ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا وعدہ کیا تھا لیکن دونوں نے اپنے وعد ے بے وفائی کی ۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اس وقت مناسب موقع ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لیے موثر کردار ادا کیا اور امریکہ بھی ہمارے حکمرانوں سے بڑا خوش ہے ۔ یہی مناسب وقت ہے کہ ہم حکمرانوں کو مجبو ر کریں وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکہ پر دباو ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹیپو سلطان ، محمود غزنوی اور محمد بن قاسم بننے کے دعوے کرتے ہیں لیکن عمل اس کے برعکس کرتے ہیں ۔ حکومت باتوں کی بجائے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ایک قومی ٹروتھ کمیشن بنناچاہیے کہ جن لوگوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سیکڑوں افراد کو امریکہ کے حوالے کیا گیا اور اس کے بدلے ڈالر وصول کئے گئے ان کردارو ں کو سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اور ادارے عوام سے

سچ چھپاتے ہیں ۔ باہر سے کچھ ہیں اور اندر سے کچھ ۔ ریمنڈ ڈیوس پر صرف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اس کی ملک دشمن سرگرمیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ اس وقت حکمرانوں اور اداروں کو صرف ریمنڈر ڈیوس کی رہائی کی فکر تھی کہ کس طرح اس کو ملک سے باہربیجھا جائے۔ برطانوی صحافی یو آن رڈلی نے تقریب میں وڈیولنک خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عافیہ صدیقی پرجس

مقدمہ کا ٹرائل نیو یار ک کی عدالت میں ہوا ہے اس کو کوئی قانوی حیثیت نہیں مقدمہ کے واقعہ کے کسی گواہ ،عینی شاہدین کو امریکی عدالت نے بلایا ہی نہیں جوکہ کھلی ناانصافی ہے ۔ کتاب کے مصنف بیرسٹر داود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا ان کی یہ کتاب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امید کی ایک روشن کرن ثابت ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…