جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

50 برس کے دوران موسمیاتی آفات میں 5 گنا اضافہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جینیوا ( آن لائن ) اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ”عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او)” نے کہا ہے کہ گزشتہ 50 برس میں موسمیاتی آفات میں پانچ گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اگرچہ چند دنوں قبل اقوامِ متحدہ کے تحت بین الاقوامی پینل برائے آب و ہوا میں تبدیلی (آئی پی سی سی) کی تفصیلی

رپورٹ شائع کی گئی تھی لیکن اب موسمیاتی آفات کی ایک علیحدہ رپورٹ منظرِ عام پرآئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں بگڑے ہوئے شدید موسم کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اگرچہ اس رپورٹ کو آئی پی سی سی کی چھٹی دستاویز کے گیارہویں باب میں بھی شامل کیا گیا ہے لیکن اقوامِ متحدہ نے اسے علیحدہ سے بھی جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے انسانی مداخلت سے ہر موسم کا مزاج شدید ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔سائنس دانوں نے آب و ہوا میں تبدیلی اور موسمیاتی شدت کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا ہے۔ انہی کی بنیاد پر کئی ماڈل اور سیمولیشن بنائی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ نصف صدی میں دنیا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویوز) میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔عین یہی حالت خشک سالی کی بھی ہے جس کا گراف بلند ہورہا ہے۔ اب فضائی رطوبت بڑھ رہی ہے۔ اس سے فوری سیلاب اور بارشی سیلاب کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ پھرسمندری طوفان اور سائیکلون بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔دوسری جانب 1850ئ سے اب تک ہمارے سیارے کا اوسط درجہ حرارت 1.1 درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے اور 2030ئ تک اس کا اضافہ ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ اوسط درجہ حرارت میں ایک درجے سینٹی گریڈ کے دسویں حصے کا اضافہ بھی بہت تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔موسموں کے بگڑتے مزاج سے اگرچہ ایک عرصے تک روزانہ 150 سے 200 افراد ہلاک ہورہے تھے اور اب یہ شرح کم ہوکر اوسطاً 115 افراد روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…