راولپنڈی(این این آئی)تھانہ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت معلم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ 04 روز قبل بچے کو مدرسے میں داخل کروایا، قاری عثمان نے اس کے 14سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس مکمل کروایا جا رہا ہے، ایس پی پوٹھوہا ر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔