جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے گرین ویزے کا اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے نئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو بنا کسی آجر کے اسپانسر کیے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ ملک میں کم عمر افراد کو بھی پہلی مرتبہ پارٹم ٹائم (جزوقتی) کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نئے ویزے کے تحت رہائش کے قواعد و ضوابط کو بھی نرم کیا گیا ہے۔

اس کا بنیادی مقصد ملک کی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو عام طور پر صرف محدود ویزے دیے جاتے ہیں جو کہ ان کے روزگار سے منسلک ہوتے ہیں۔یو اے ای کے پرانے قوانین کے تحت وہاں غیر ملکیوں کے لیے طویل عرصے تک رہائش اختیار کرنا ازحد مشکل ہوتا ہے۔اس سلسلے میں عالمی خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیا گرین ویزہ رکھنے والے افراد کمپنی کی اسپانسرشپ کے بنا نہ صرف کام کرنے کے مجاز ہوں گے بلکہ اپنے والدین اور 25 سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی اسپانسر کرسکیں گے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی نے نئی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی ہنر مند افراد، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، انٹرپرنیورز کے ساتھ ساتھ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طلبہ اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے ہے۔متحدہ عرب امارات نے 2019 میں 10 سالہ گولڈن ویزہ کا اجرا کیا تھا۔ اس کا مقصد امیر افراد اور انتہائی ہنر مند کارکنان کو یو اے ای کی جانب راغب کرنا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کی خلیج میں پہلی اسکیم تھی۔ اس وقت دیگر خلیجی ممالک بھی غیر ملکیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جیسے کہ قطر نے اپنی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر ملکیوں کو شامل کرنے کا ا?غاز کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرین ویزہ رکھنے والوں پر رہائشی مدت کی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلان کردہ نئے قانون کے تحت 15 سال سے زائد عمر کے افراد کو پہلی بار کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ 15 سال سے زائد عمر کے افراد کو عارضی طور پر ورک پرمٹ فراہم کیا جائے گا اور وہ اپنی پڑھائی چھوڑے بنا جزوقتی کام کرنے کے مجاز ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے نو عمرافراد پارٹ ٹائم نوکری کے لیے درخواست دینے کے مجاز ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…