اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے نیا گرین ویزے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نئے ویزے کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو بنا کسی آجر کے
اسپانسر کیے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجسنی کے مطابق جاری کردہ نئے ویزے کے تحت رہائش کے قواعد و ضوابط کو بھی نرم کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ملک کی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو عام طور پر صرف محدود ویزے دیے جاتے ہیں جو کہ ان کے روزگار سے منسلک ہوتے ہیں۔یو اے ای کے پرانے قوانین کے تحت وہاں غیر ملکیوں کے لیے طویل عرصے تک رہائش اختیار کرنا ازحد مشکل ہوتا ہے۔اس سلسلے میں عالمی خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیا گرین ویزہ رکھنے والے افراد کمپنی کی اسپانسرشپ کے بنا نہ صرف کام کرنے کے مجاز ہوں گے بلکہ اپنے والدین اور 25 سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی اسپانسر کرسکیں گے۔