اسلام آباد (این این آئی)ریلوے پوسٹ مینوں کی بروقت کاروائی سے دومسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے بچ گئیں ،عوام ایکسپریس کے ڈارئیور نے سگنل تھوڑاجس کی وجہ سے وہ رحمان بابا ٹرین کی لائن پر آگئی ،پوسٹ مینوں نے ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کوروکنے کیلئے دونوں طرف کے سیگنل بند کردیئے جس سے دونوں ٹرینیں
ایمرجنسی بریک لگاکر روک دی گئیں ،ڈی ایس راولپنڈی ڈویژن انعام اللہ خٹک نے غفلت برتنے پر عوام ایکسپریس کے ڈائیوراور اسسٹنٹ ڈائیورکو معطل کردیا،پوسٹ مینوں کی بروقت کاروائی سے حادثہ نہیں ہوااور قیمتی جانیں بچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس 13upکے ڈرئیوروں نے غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے سٹیشن مندرہ کے مقام پر بندسگنل کو اورٹیک کردیااور سگنل تھوڑتی ہوئی آگے آگئی اس وقت پشاور سے کراچی جانیوالی رحمان بابا بھی مندرہ سٹیشن کے قریب پہنچ گئی تھی ریلوے پوست مینوں نے جب دیکھاکہ عوام ایکسپریس بند سیگنل تھوڑکرآگئے نکل گئی ہے تو فورا انہوں نے دونوں طرف کے سگنل اپ (بند)کردیئے جس کی وجہ سے رحمان بابا ایکسپریس 48dn کے ڈرئیور نے بھی بریک لگادی جبکہ عوا م ایکسپریس کے ڈرئیور کو غلطی کااحساس ہوا اور اس نے بھی بریک لگادی جس کی وجہ سے دونوں ٹرنیں آمنے سامنے سے ٹکرانے سے بچ گئیں۔،ڈی ایس راولپنڈی ڈویژن انعام اللہ خٹک نے غفلت برتنے پر عوام ایکسپریس کے ڈائیوراور اسسٹنٹ ڈائیورکو معطل کردیا،اللہ کا شکر ہے کہ ریلوے پوسٹ مینوں کی بروقت کاروائی سے حادثہ نہیں ہوااور قیمتی جانیں بچ گئیں۔