پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا مزید درجنوں پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا ٗ ہزاروں نئے کیسز

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 980 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ

کی گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث79 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 75 ہزار 558 ہوگئی ہے۔ دوسر ی جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو رکھنے سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ یکم اکتوبر سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔سی اے اے کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ہوائی سفر پر پابندی ہو گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ہدایت نامے میں سی اے اے کا کہنا ہے کہ

مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ہدایت نامے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرونِ ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے پاکستان کے ایئر پورٹس پر کورونا وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ان نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…