ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کی غزہ پرپھر بمباری

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کے شہریوں کی سرحد پر فورسز کے ساتھ جھڑپ اور جنوبی اسرائیل میں آتش گیر غبارے پھینکے جانے کے بعد ایئرفورس نے غزہ میں 2 مقامات پر حملہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ جھڑپوں میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا کہ جب اسرائیل اور مصر غزہ کی پٹی پر تجارتی اور سفری پابندیوں میں نرمی کررہے ہیں، سال2007 میں اسلامی

تحریک حماس کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے دونوں ممالک کی جانب سے بڑی حد تک اس پٹی کا رابطہ منقطع کردیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ لڑاکا طیاروں نے حماس کے فوجی کمپائونڈ کو نشانہ بنایا جو ہتھیار بنانے اور تربیت کے لیے استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ جبالیا سے منسلک ایک دہشت گرد سرنگ کا داخلی مقام تھا۔انہوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ حملے حماس کی جانب سے اسرائیل کی سرزمین پر آتش گیر غبارے پھینکنے اور گزشتہ روز ہونے والے پر تشدد فسادات کے جواب میں کیے گئے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اسرائیلی فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ ہفتے کی شام کو فلسطین کے محصور علاقے کے قریب اشکول ریجن میں دو جگہ آگ بھڑک اٹھی تھی۔ایک رپورٹر نے بتایا کہ دن کے اختتام پر احتجاج شرو ع ہوا، فلسطینیوں نے غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے درمیان ٹائر جلائے جبکہ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے۔وزارت صحت غزہ کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں11 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں تین آگ کے باعث زخمی ہوئے۔

احتجاج سے چند گھنٹوں پہلے غزہ کے شہریوں نے ایک ہفتے قبل سرحد پر تصادم کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوکر جاں بحق ہونے والے 12 سالہ عمر حسن ابو النائل کو سپرد خاک کیا تھا۔غزہ کے شہریوں کی جانب سے 2018 میں احتجاج کی تحریک شروع کی گئی تھی جن کا مطالبہ یہ تھا کہ اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جائے اور 1948

میں یہودی ریاست قائم ہونے کے بعد نکالے گئے فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں پر واپسی کا حق دیا جائے۔حماس کی حمایت سے ہر ہفتے ہونے والے زیادہ تر پرشدد احتجاج میں اس وقت تیزی آئی جب اسرائیل نے ایک سال سے زائد کے عرصے میں ساڑھے 3 سو فلسطینیوں کو قتل کردیا۔خیال رہے کہرواں برس مئی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 11

روز تک تباہ کن تصادم جاری رہا جو کہ کئی برسوں میں دونوں کے درمیان ہونے والا بدترین تصادم تھا اور غیر رسمی جنگ بندی پر اختتام پزیر ہوا۔جس کے بعد کے مہینوں میں غزہ سے آتش گیر غبارے پھینکے جاتے رہے اور اسرائیل اس کا الزام حماس پر لگاتا ہے۔اسی دوران اسرائیل کی جانب سے شہریوں کی زندگی اور تجارت پر عائد کردہ پابندیاں نرم کی جاتی رہیں جو اس نے حماس کے

اقتدار میں آنے کے بعد 2007 سے اس خطے میں عائد کر رکھی ہیں۔مصر نے جمعرات کو غزہ میں داخل ہونے کے لیے جزوی طور پر رفح کراسنگ کھولی تھی جسے اتوار کے روز دوبارہ کھولا گیا تا کہ فلسطینی نکل سکیں۔رفح غزہ سے باہر دنیا بھر میں جانے کا واحد رستہ ہے جو اسرائیل کے کنٹرول میں نہیں ہے یہ پیر کو مصر کی جانب سے بند کردیا گیا تھا۔مصر نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن فلسطین ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیلی سرحد پر تشدد میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…