طالبان پراعتبار نہیں، افغانستان سے مکمل انخلا خطرناک ہو گا، وائٹ ہائوس کو خدشہ

28  اگست‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ اگلے ہفتے فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں سفارتی موجودگی برقرار رکھے گا یا نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں بریفینگ کے دوران پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا تھا میں واضح کرنا چاہتی ہوں امریکہ یا اس کا کوئی بھی بین الاقوامی حلیف جس سے ہم نے بات کی ہے کو انہیں تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔انہوں نے امریکا یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل واضح کرنا چاہتی ہوں کہ امریکا یا اس کے بین الاقوامی اتحادی طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں عجلت نہیں دکھائیں گے۔ساکی نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور ہمارے فوجی ابھی تک زمین پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کابل ائیر پورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو مارنے کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر بائیڈن نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں کو زمین پر نہیں رہنے دیں گے۔ انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔جہاں تک امریکی ملکی سیاست کا تعلق ہے توجین ساکی نے کہا کہ یہ وقت متعصبانہ جھگڑوں کا نہیں ہے۔ دہشت گردوں کو سزا دینے کے فیصلے کی حمایت کی جانی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…