بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کنگسٹن ٹیسٹ میں جیت پاکستان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ ساتھ ساتھ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کسی 2 میچز کی سیریز میں پاکستان کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے۔کنگسٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے 109 رنز سے فتح حاصل کی۔

پاکستان نے یہ فتح پہلی اننگز میں 2 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے حاصل کی اور ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دسواں موقع ہی تھا جب کوئی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 2 یا اس سے کم رنز پر 3 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی ہو ،ان 10 واقعات میں سے ٹیموں کو صرف 2 مرتبہ کامیابیاں ملی ہیں اور دونوں مرتبہ کامیابیوں کا تاج پاکستان کے سر سجا ہے ۔پاکستان نے اس سے قبل کراچی ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف صفر پر3 کھلاڑیوں سے محروم ہوجانے کے باوجود بھی کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ 2008 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 4 رنز پر 3 وکٹیں گنواکر کامیابی حاصل کی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2 میچز کی اس سیریز میں شاہین شاہ نے مجموعی طور پر 18 شکار کیے جو کسی بھی 2 میچز کی سیریز میں ایک پاکستانی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں محمد عباس نے آسٹریلیا کیخلاف اور 2006 میں محمد آصف نے سری لنکا کیخلاف 17،17وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ بھارت کے عرفان پٹھان نے 2005 میں زمبابوے کیخلاف 2 میچز میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔پاکستان کے جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق نے 1999 میں بھارت کیخلاف2 ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں

حاصل کی تھیں جو کسی بھی2 میچز کی سیریز میں ایک پاکستانی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔مشتاق احمد نے 2 ، 2 مرتبہ18،18 وکٹیں2 میچز میں حاصل کیں یوں شاہین شاہ آفریدی فاسٹ بولرزمیں سب سے زیادہ جبکہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے

نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی متاثرکْن پرفارمنس سے بولنگ کوچ وقار یونس بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک تعریفی ٹوئٹ کیا۔وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے لکھا کہ اپنے مِشن پر گامزن10 وکٹیں ایک میچ میں ،سیریز میں 18 وکٹیں، شاندار پرفارمنس

دکھانے والے شاہین شاہ پر ہمیں فخر ہے۔جواب میں نوجوان کرکٹر نے وقار یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ کام کر کے ہمیں بھی فخر محسوس ہوتا ہے، آپ پاکستان کے لیجنڈ ہیں۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…