ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھ سے مشورہ کئے بغیر یہ کام کیا گیا، اہم صوبائی وزیرکا استعفیٰ دینے کا اعلان

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی مشیر برائے ماہی گیری میر اکبر آسکانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان پرالزام عائد کیاہے کہ ان کے محکمہ میں بے جا مداخلت جاری ہے ،

مجھ سے صلاح ومشورہ کئے بغیر سیکرٹری اور ڈی جی کو تبدیل کردیاگیا کوئٹہ آکر جلد استعفیٰ کااعلان کرونگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اکبر آسکانی نے کہا کہ میرے محکمے میں مداخلت کی جارہی ہے اور وزیراعلی کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔نہوں نے کہا کہ وزیراعلی میرے لیے قابل احترام ہیں مگر وہ میرے محکمے میں بے جا مداخلت کررہے ہیں، میری مرضی کے خلاف سیکرٹری اور ڈی جی کو تبدیل کردیا گیا، مجھ سے میرے محکمے کے حوالے سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا جاتا ہے، میں ابھی تربت میں ہوں، جلد کوئٹہ آکر استعفے کا اعلان کروں گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان حکومت میں شامل صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ اسی طرح بی اے پی کے سردار صالح محمد بھوتانی بھی قلمدان واپس لینے پر استعفی دے چکے ہیں جب کہ حکمران جماعت کے اسپیکر عبد القدوس بزنجو اور وزیراعلی کے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…