اسلام آباد آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ تعلقات پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی۔نئی دہلی میں منعقدہ اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی امریکی صدر کو خارجہ پالیسی کو اس قدر عوامی انداز میں چلتے نہیں دیکھا۔جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی ثالثی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے آپریشن سندور کے دوران امریکا کی جانب سے رابطے کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف ممالک سے بھی فون کالز آئیں، یہ کوئی خفیہ بات نہیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کی گئی تمام فون کالز ان کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ان کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام سمیت متعدد ایئر بیسز کو بھی نشانہ بنایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا، تاہم مودی سرکار اس حوالے سے خاموش ہے، جس پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
#WATCH | Delhi: At The Economic Times World Leaders Forum 2025, EAM Dr S Jaishankar speaks on US President Donald Trump, he says, “We’ve not had a US President who’s conducted foreign policy as publicly as the current one. That itself is a departure that’s not limited to India…… pic.twitter.com/vo0qbQDwgv
— ANI (@ANI) August 23, 2025