جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ شواہد پر مبنی ویڈیو جاری

datetime 23  اگست‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کے حوالے سے شواہد پر مبنی ویڈیو جاری کردی گئی۔باوثوق ذرائع کے مطابق 9مئی 2023ء کو شرانگیزی میں شریک دو مفرورملزمان کی گرفتاریاں کی گئیں اور جناح ہائوس حملے کے ملزم شیر شاہ خان اور ملزم شاہ ریز خان کو گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ 9مئی 2023ء کو جناح ہائوس پر حملے کے وقت ملزم شیر شاہ حسان نیازی کے ساتھ تھا، ملزم شیر شاہ پر نو مئی حملہ کیس میں پہلے بھی ایف آئی آر درج ہے اور ملزم پر 9مئی کو جلائو گھیرائو ، توڑ پھوڑ، پولیس وین کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں ملزم شیر شاہ پر 9مئی کو پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، شیر شاہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے شواہد ویڈیو ریکارڈ کی صورت میں پولیس کے پاس موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیرشاہ دو سال سے لندن میں روپوش تھا، شیر شاہ 9مئی 2023ء کو شرانگیزی کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہوگئے تھے، ملزم شیر شاہ پرریاست کے خلاف کئی ماہ تک ڈیجیٹل مہم چلانے کا بھی الزام ہے اور ملزم شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر پولیس نے 22اگست 2025ء کو گرفتار کیا۔باوثوق ذرائع نے مزید کہا کہ دوسرے ملزم شاہ ریز کا نام ستمبر 2023ء کی ضمنی رپورٹ میں بھی شامل تھا اور شاہ ریز کو 22اگست 2025کو عدالت میں پیش کیا گیا، شاہ ریز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ملزم شاہ ریز کو 21اگست 2025ء کو ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…