منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

سابق شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سعید آباد میں سابق شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جیسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ملزم کے والد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے خاتون 39 فیصد جھلسی ہے۔ گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹائون سیکٹر نائن سی

گلی نمبر تین مکان نمبر 34 میں ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب گھر میں موجود خاتون پر اس کے سابق شوہر نے تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا ، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال کی برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا، ایس ایچ او سعید آباد شاکر نے بتایا کہ تیزاب سے جھلسنے والی خاتون کی شناخت 21 سالہ رمشادختر اکرم کے نام سے ہوئی ہے ، تیزاب گردی میں اس کا سابق شوہر ملزم سید ذیشان ملوث ہے ، جوکہ موقع سے فرار ہوگیا ، تیزاب سے جھلسنے والی خاتون انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے ، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کے والد فدا حسین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ، خاتون نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور رواں سال کے آغاز میں اس نے شوہر سے خلع لینے کے لیے درخواست دی تھی۔ خاتون کو اسکے سابق شوہر نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلی تھی ۔ متاثرہ خاتون سوشل مییا پر ٹک ٹاک ایپلی کیشن اسعمال کرتی تھی اور اسکا شوہر اسے منع کرتا تھا جس پر انکے درمیان جھگڑا ہوا اور بات طلاق تک پہنچی۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل نے واقعے کی مزاحمت کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…