بیجنگ،کابل(این این آئی )چینی وزارت خارجہ نے چین ہٹ دھرمی کو امریکا کی ناکامی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار کھائی میں گرایا۔ امید ہے طالبان وسیع حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے
مطابق چینی وزارت خارجہ نے چین ہٹ دھرمی کو امریکا کی ناکامی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار کھائی میں گرایا۔چینی دفتر خارجہ کے مطابق ویتنام سنڈروم سے افغانستان سنڈروم تک امریکا ناکام رہا، امریکا نے دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی، ایسا کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار ناکامی سے دوچار کیا۔طالبان کے بارے میں چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے طالبان وسیع حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔دوسری جانب افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے افغان فورسز سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دئیے گئے تھے، کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے انکشاف کیا کہ افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دئیے
گئے تھے، کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔سابق افغان آرمی چیف نے بتایا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ فوج لڑنا نہیں چاہتی تھی بلکہ انہیں لڑنے کا حکم ہی نہیں دیا گیا تھا۔جنرل ریٹائرڈ کریمی نے کہا کہ افغان سیاست دان تمام عسکری معاملات میں ملوث ہیں، فوج میں تقرریاں بھی سیاست دانوں کی مرضی سے ہوتی تھیں۔