لندن (آن لائن )نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ’جیسے جیسے طالبان افغانستان کا کنٹرول سنبھال رہے ہیں ہم مکمل طور پر سکتے میں ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ عالمی، مقامی اور خطے کی طاقتوں کو فوری سیزفائر پر زور دینا ہو گا اور فوری انسانی امداد اور پناہ گزینوں اور سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔‘ خیال رہے کہ بچیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ملالہ کو سنہ 2012 میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔ سنہ 2014 میں انھیں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔