ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

والد کے کارناموں پر انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے ساجد سدپارہ کا حکومت سے مطالبہ

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی کوشش میں شہید ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ کے صاحبزادے ساجد سد پارہ نے حکومت پاکستان سے اپنے والد کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی شہادت کے بعد

حکومت پاکستان اور پاک فوج نے جس طرح سپورٹ کیا اس پر میرا خاندان انتہائی مشکور ہے ،والد کی میت 8400میٹر بلندی سے 7900میٹر تک نیچے لایا اور اسلامی طریقے کے مطابق تدفین کی ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ساجد سد پارہ نے کہا کہ جب میں نے پہاڑوں کو سر کرنے کی مہم جوئی کا آغاز کرنے کا سوچا تو اپنے والد سے مشورہ کیا اور انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے آسان پہاڑوں کو سر کرنا چاہیے لیکن میں نے کہا کہ نہیں میں مشکل پہاڑ سر کروں گا اور انہوں نے مجھے اس کی اجازت دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو کے پہاڑ پر جب والد کی میت کی نشاندہی ہوئی تو گلگت بلتستان حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر سے مدد کی درخواست کی لیکن کوئی مدد نہیں ملی ۔ والد کی میت ملنے کے بعد اسے دوسرے کوہ پیمائوں کی مدد سے8400میٹرکی بلندی سے نیچے لایا اور 7900میٹر کی بلند ی پر لا کر اس کی اسلامی طریقے سے تدفین کی ۔ انہوں نے کہا کہ والد کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اور پاک فوج نے میرے خاندان کو بہت سپورٹ کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں ، میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ میرے والد کے کارناموں پر انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…