لبنانی حکومت اور فوج ہمیں نہ آزمائیں، اسرائیل کی وارننگ

8  اگست‬‮  2021

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ ہم حزب اللہ، لبنان کی فوج اور حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہمارا امتحان نہ لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان حزب اللہ ملیشیا کے جمعہ کو اس بات کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا کہ اس نے اسرائیل پر 15 سے زائد میزائل داغے ،

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے اور ہم اسے مزید خراب کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو پرسکون طریقے سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ تل ابیب کو لبنان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کو اپنے ساتھ گڑبڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع اور ان کے امریکی ہم منصب نے لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔گینٹز نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی مذموم سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔جمعہ کو اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ موجودہ حالات کے مطابق کسی بھی فوجی آپریشن کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم اسرائیلی شہریوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ لبنانیوں کو اپنی دہشت گرد کارروائیوں کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔جمعہ کو حزب اللہ ملیشیا نے اسرائیل پر 15 سے زائد راکٹ داغنے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ آپریشن تل ابیب پر بمباری کا جواب ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…