جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

یہ ہے مریم بی بی کی پاور، شیرنی سے مت ٹکرانا ،عاصم سلیم باجوہ کے چیئرمین سی پیک کے عہدے مستعفی ہونے پر ن لیگ کا ردعمل

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما حنا بٹ پرویز کا عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے پر حیران کن ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے سلیم باجوہ کے استعفیٰ والے خبر کی تصویر کو شیئر کیا جس کی

کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ مریم بی بی کی پاور، شیرنی سے مت ٹکرانا ۔ واضح رہے کہ چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ دوسری جانب چیرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سی پیک اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا کہ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا، انشاء اللہ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔ اسد عمر نے مزید لکھا کہ خالد منصور کو سی پیک افیئر کا معاون خصوصی بننے پر خوشآمدید کہتا ہوں۔ خالد منصور کارپوریٹ تجربہ کار، چینی کمپنیوں کے ساتھ سی پیک کے بڑے منصوبوں پر براہ راست شامل رہے ہیں، سی پیک کو آگے لے کر جانے میں ان کا وسیع تجربہ کار مدد گار ثابت ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…