لاہور( این این آئی)اداکارہ شہروز سبزواری اپنی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کے دفاع میں سامنے آ گئے۔گزشتہ دنوں اداکارہ صدف کنول نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ فیمنزم کا مطلب شوہر کا خیال رکھنا اور اس کی عزت کرنا ہے، شوہر کے کپڑے استری کرنا اس کے جوتے اٹھانا ہمارا کلچر ہے۔اداکارہ صدف کنول کا شوہر کا خیال رکھنے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آگیا کسی نے تعریف کی کسی نے تنقید کی۔اس حوالے سے شہروز سبزواری نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے اسلامی تعلیمات کے مطابق بات کی،صدف نے کچھ غلط نہیں کہا ان پر ناز ہے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔