ن لیگ کی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ پی ٹی آئی کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں، ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ہماری جدوجہد چند سیٹیں نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کیلئے ہے، میاں نواز شریف

2  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستے عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواؤں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، پی ٹی آئی سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلق خدا، مسلم لیگ ن کے پرجوش تاریخی جلسے اور حکومتی سربراہوں کا خالی کرسیوں سے خطاب۔

مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پانچ لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں اور پی ٹی آئی کی چھ لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں، پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اس کا تذکرہ ان انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں اور بے نقاب ہو گا، میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد محض چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لئے ہے اور اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ کئے بغیر تاریخ کی درست سمت میں کھڑے نظر آنے کے لئے ہے، مسلم لیگ (ن) اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، انشاء اللہ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ بد ترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود لیگی قیادت کے حوصلے بلند ہیں،حکمران سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں،تار یخی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے اور حکمرانوں کو انتقامی سیاسی کارروائیوں سے فرصت نہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نااہل حکومت نے تیز ترین قر ضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے

نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام پر مہنگا ئی کے پہاڑ توڑ دئے ہیں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ کے دور میں ایل این جی کے معاہدوں پر تنقید کرنے والے عمران خان کی موجودہ حکومت نے مہنگے ترین معاہدے کر کیے عمران خان اور تحریک انصا ف حکومت کا حال

منہ میں رام رام اور بغل میں چھری کے مترادف ہے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب کا معاشی دیوالیہ نکل چکا ہے اور وہ دو وقت کی روٹی ہی نہیں بلکہ علاج معالجے کے قابل بھی نہیں رہا۔انہو ں نے کہاکہ مافیاز کی سرپرست موجودہ حکومت نے بار بار عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے اور(ن) لیگ کی محب وطن قیادت کو جھوٹے الزامات کے ذریعے دیوار سے لگانے کی بھرپور کوشش کی ہے مگر عوام آج بھی نواز لیگ کی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…