پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کسی غیر ملکی طاقت کو دھونس جمانے ، دبانے یا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے چینی صدر کا دبنگ اعلان

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ چین پر دھونس جمانے والوں کا منہ توڑ دیا جائے گا، ایسی طاقتوں کو چینیوں کی آہنی دیوار پاش پاش کر دے گی۔کسی غیر ملکی طاقت کو دھونس جمانے ، دبانے یا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ہانگ ہانگ میں نظم ونسق بحال کریں گے۔

کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے تائیوان کو چین کے زیر تسلط لائیں گے، پارٹی کا فوج پر مکمل کنٹرول برقرار رہے گا، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کیلئے چینی فوج کی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر اسے عالمی معیار کی ملٹری بنایا جائے گا،میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ 19ویں اور 20 ویں صدیوں میں مغربی طاقتوں اور جاپان کی محکومی کے بعد کمیونسٹ پارٹی نے چین کی عظمت بحال کی، گزشتہ چند عشروں کے دوران دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کسی غیر ملکی طاقت کو دھونس جمانے ، دبانے یا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ایک ارب 40 کروڑ چینیوں کی آہنی دیوار ان کو پاش پاش کر دیگی۔ انہوں نے ہانگ ہانگ میں نظم ونسق بحال کرنے کا اعلان کیا،کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے تائیوان کو چین کے زیر تسلط لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کا فوج پر مکمل کنٹرول برقرار رہے گا، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کیلئے چینی فوج کی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر اسے عالمی معیار کی ملٹری بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…