جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں62رپیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر162روپے 43پیسے سے بڑھ کر 163روپے 5پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ

گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47700پوائنٹس سے کم ہو کر47ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 120ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے رہ گیا جبکہ61.35 فیصد حصص کی قیمتں بھی گر گئیں ۔ کرونا کی چوتھی لہر میں نئے کیسز کی شرح کراچی میں 23فیصد تک پہنچنے اور حکومت کی جانب سے ہر کاروباری شعبے کے اوقات محدود کر نے ،نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق اضطراب اور اعتماد کے فقدان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل اور بڑے شہروں میںمکمل لاک ڈان کی خبروں ،مانیٹری پالیسی بیان میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 2تا 3فیصد بڑھنے کی پیشگوئی سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے اور لسٹڈ کمپنیوں کے کاروباری لاگت و منافع پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات جیسے عوامل نے اسٹاک مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کئے رکھا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کی روک تھام کیلئے صوبے میں لاک ڈان کے اعلان نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی اس طرح

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دن مندی کی زد میں رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 752.09پوائنٹس گھٹ گیا تاہم ایک روزہ تیزی میں انڈیکس صرف14.31پوائنٹس ہی ریکور کر سکا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 737.78پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47793.07پوائنٹس سے گھٹ کر47055.29پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 324.19

پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19161.24پوائنٹس سے کم ہو کر18837.05پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32627.84پوائنٹس سے کم ہو کر32163.11پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب20ارب53کروڑ42لاکھ82ہزار133روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83

کھرب63ارب 24کروڑ56لاکھ43ہزار206روپے سے گھٹ کر82کھرب42ارب71کروڑ13لاکھ61ہزار73روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 47930.85پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 46921.15پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کے45کروڑ2لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم12ارب روپے مالیت کے37کروڑ64لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2070کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے727کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1270میں

کمی اور73کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،الشہیر کارپوریشن ،بائیکو پیٹرولیم ،نیمائر ریسائنس ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،وویز سنگر ،پیس پاک لمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ ،کے اے ایس بھی موڈ ،گل احمد ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سٹی فارما لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،سوئی نادرن گیس ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،عائشہ اسٹیل مل ،حیسکول پیٹرول ،پی ٹی سی ایل ،پاک انٹر نیشنل بلک اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…