بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا،قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اب پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، اب نئی قیمت قیمت 87 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے،

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔واضح رہے کہ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 119روپے 80 پیسے لیٹر ہوگئی ہے جبکہ بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔شیری رحمان نے سوال کیا کہ اب قیمت عالمی منڈی کے باعث بڑھائی تو گزشتہ 2 بار قیمت بڑھانے کی وجہ کیا تھی؟۔اْنہوں نے کہا کہ ہر روز کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے، عوام پہلے ہی اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی نے سوال اْٹھایا کہ کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی؟۔شیری رحمن نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار نے عوام کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ

آئی ایم ایف شرائط بجٹ کے بعد بھی عوام پر مسلسل پٹرول بم گرانے کے فیصلے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سونامی نے لوگوں کو اعصابی طور پر نڈھال کر رکھا ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ روٹی روزگار چھیننے والے حکمران غریبوں کو سستی سواری سہولت سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ پہلے ہی شہریوں کی دسترس سے باہر کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…