افغان کامیڈین کے قتل پر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا تہلکہ خیز اعتراف سامنے آگیا

  ہفتہ‬‮ 31 جولائی‬‮ 2021  |  13:29

کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان میں مبینہ طور پر قتل کیے جانے والے افغان کامیڈین خاشہ زوان کو مارنے کا اعتراف کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خاشہ کے مزاحیہفنکار ہونے کے تاثر کی تردید کی ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خاشہ ایک مسلح پولیس افسر تھا، وہ طالبان کے خلاف برسرِ پیکار تھا۔ اس کے پاس بندوق تھی اور وہ طالبان کے خلاف لڑ رہا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہیں طالبان جنگجوئوں نے حراست میں لیا تھا لیکن جیل منتقلی کے دوران وہ مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ

طالبان نے خاشہ کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

الیکشن کمیشن میں کیا ہو رہا ہے؟

میں اگر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ایک فقرے میں تشریح کروں تو یہ کہہ دینا کافی ہو گا ’’حکومت غلط آدمی سے ٹکرا گئی ہے‘ اس لڑائی میں صرف ایک فریق کو نقصان ہو گا اور وہ ہو گی حکومت ‘‘۔سکندر سلطان راجہ بھیرہ کے قریب چھوٹے سے گائوں چھانٹ میں پیدا ہوئے‘ گائوں میں بجلی تھی‘ ....مزید پڑھئے‎