ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں مہنگی  ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 119روپے 80 پیسے لیٹر ہوگئی ہے جبکہ بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں

میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔شیری رحمان نے سوال کیا کہ اب قیمت عالمی منڈی کے باعث بڑھائی تو گزشتہ 2 بار قیمت بڑھانے کی وجہ کیا تھی؟ ۔اْنہوں نے کہا کہ ہر روز کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے، عوام پہلے ہی اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی نے سوال اْٹھایا کہ کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی؟ ۔شیری رحمن نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار نے عوام کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط بجٹ کے بعد بھی عوام پر مسلسل پٹرول بم گرانے کے فیصلے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے مہنگائی میں تشویشناک

حد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سونامی نے لوگوں کو اعصابی طور پر نڈھال کر رکھا ہے ۔نیئر بخاری نے کہا کہ روٹی روزگار چھیننے والے حکمران غریبوں کو سستی سواری سہولت سے محروم کرنے کے درپے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ پہلے ہی شہریوں کی دسترس سے باہر کر دی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…