اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عرب ڈانسر نورا فتیحی، نیہا دھوپیا، سلینا جیٹلی اور کئی اداکارائوںکو فحش فلموں کی پیش کش کی جانی تھی، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں میں گرفتاری کے بعد حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ عرب بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی، نیہا دھوپیا اور سلینا جیٹلی سمیت دیگر اداکارائوں کو بھی جلد فحش فلموں کی پیش کش کی جانی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا کی جانب سے بنائی گئی ایپ (ہاٹ شاٹ) کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی

ایک مختصر ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلد ہی فلموں کے لیے نامور بولی وڈ اداکاروں سے روابط کیے جانے تھے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ہاٹ شاٹ ٹیم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جلد ہی ایپ انتظامیہ عرب ڈانسر نورا فتیحی، اداکارہ نیہا دھوپیا، سلینا جیٹلی، کم شرما، ارشی خان، غزیلی ٹھاکرال اسکارلٹ روز اور بربرا موری سے فلموں کی شوٹنگ سے متعلق رابطہ کرے گی۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو میں مذکورہ اداکارائوں کے فحش فلموں میں کام کرنے سے متعلق بات کہی گئی تھی یا نہیں، تاہم ہاٹ شاٹ انتظامیہ کے عہدیدار ویڈیو میں بتاتے دکھائی دیے کہ وہ ان نامور اداکاروں سے جلد رابطہ کرنے والے تھے۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے سلینا جیٹلی سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا انہیں فحش فلموں میں کام کی پیش کش کی گئی تھی؟ جس پر اداکارہ کے ترجمان نے ان دعووں کو مسترد کردیا۔رپورٹ کے مطابق سلینا جیٹلی کے ترجمان نے واضح کیا کہ اداکارہ سے ہاٹ شاٹ ایپ کی فلموں میں کام سے متعلق کوئی پیش کش نہیں کی گئی، البتہ انہیں شلپا شیٹی کی ایک دوست نے دوسری ایپ میں کام کرنے کا کہا تھا۔سلینا جیٹلی کے ترجمان کے مطابق اداکارہ کو شلپا شیٹی کی (جے ایل اسٹریم) نامی ایپ کے منصوبے میں کام کی پیش کش کی گئی تھی جو کہ بہترین مواد کی ایپلی کیشن ہے۔خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا کو 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف فروری 2021 میں مقدمہ دائر ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…