جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پیگاسس کے ذریعے دنیا بھر میں جاسوسی کی گئی پاک فوج کیسے محفوظ رہی؟ پی ٹی اے حکام کااہم انکشاف

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفننگ دیتے ہوئے پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے موبائل فونز اور سوشل میڈیا کی ویب سائٹس فیس بْک ٹویٹر،واٹس ایپ اور یوٹیوب کے ذریعے پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک کیا جاتا ہے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے مقامی سطح پر ایپلیکیشن بنانے کی ضرورت ہے،کمیٹی نے

سائبر کرائم کے حوالے سے قوانین بنانے سمیت تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین امجد علی خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاؤہ وزارت دفاع،خزانہ ،داخلہ ایف آئی اے اور میری ٹائم آفیرز کے افسران نے شرکت کی اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائمزبابر ںخت قریشی نے بتایا کہ ہمارا ادارہ پورے ملک میں کام کرتاہے اور توہین مذہب کے جتنے کیسز ہوتے ہیں اس کو ہم دیکھتے ہیں اور ایسے مقدمات میں گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل میں سائبر کرائم میں جدت آرہی ہے ہم نے مستقبل کے چیلنجر سے نمٹنے کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے جرائم الاقوامی سطح پر ہوتے ہیں جس کے لئے مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 90فیصد جرائم میں ضمانت منظور ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے جرائم میں روزبروز

جدت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں سٹاف کی کمی ہے اور مزید بھرتیوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پیکا قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے شکایات میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ہمیں اس سلسلے میں ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہوگا

کمیٹی کے رکن طاہر صادق نے کہا کہ پوری دنیامیں دفاعی نظام کی بہتری کے لیے بجٹ دیے جاتے ہیں مگر پاکستان میں بجت منجمد کر دیا جاتا ہے اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 2008میں ایف آئی اے میں سائبر کرائم کا ادارہ بنا ہے مگر ابھی تک اس کے لوازمات پورے نہیں کئے گئے ہیں رکن کمیٹی نے کہا کہ ایف آئی اے

پر عوام کا اعتماد ہے ورنہ دیگر ادارے تو شدید بدحالی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں دھمکی آمیز کالیں آتی ہیں اور ہمیں نمبر کا بھی پتہ نہیں چلتا ہے تاکہ ہم ان کے خلاف ایف آئی آر تو درج کراسکیں انہوں نے کہا کہ ملک میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سوشل میڈیا کے حوالے سے چھوٹی شکایات ختم کرسکتی ہے رکن کمیٹی چوہدری برجیس طاہر

نے کہا کہ ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر نہیں ہے کیسز کے اندراج میں سالوں لگ جاتے ہیں ادارے عوام کی جائز شکایات کو توجہ دیں رکن کمیٹی کنول شوذب نے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے مقدمات کو بین الاقوامی عدالت میں لے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیا ایف آئی اے نے اہنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ

کسی قسم کا معاہدہ بھی کیا ہے اور سائبر کرائم کے لیے الگ عدالتوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بنک ایٹی ایم فراڈ کے لے کسی قسم کے اقدامات کیے گئے ہیںجس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین کے بعد دیگر ممالک سے بڑے جرائم میں تفتیش کی جاتی ہے الظاف حسین کے کیس میں بھی پاکستان نے بھرپور تعاون

کیا ہے انہوں نے کہا توہین مذہب اور سوشل میڈیا جرائم کے بارے میں بعض اوقات دیگر ممالک سے معلومات نہیں ملتی ہے دنیا کے 16ممالک نے سوشل میڈیا کے حوالے سے معاہدوں کی پیشکش کی ہے جن میں انڈیا سمیت دیگر ممالک شامل ہے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے ہماری کارکردگی بہتر ہے اور

پیکا قوانین میں تبدیلی سے مزید بہتری آئیگی اس موقع پر ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ پیکا قوانین کے لئے ججز اور مجسٹریٹ مختص ہوتے ہیں تاہم یہ ججز صاحبان سائبر کرائم کے حوالے سے تربیت یافتہ نہیں ہوتے ہیںاس حوالے سے یہ درخواست کی تھی کہ ان ججز کو کم ازکم تین سال تک مقررہ کیا جا تاکہ وہ سائبر کرائم کے مقدمات کو بہتر انداز میں سمجھ

سکیں اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ سائبر کرائم کے حوالے سے معاہدے کیے جارہے ہیں، کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی یا قدغن کسی صورت منظور نہیں ہے تاہم توہین آمیز گفتگو بڑھتی ہوئی عریانی اور فحاشی سے آج پوری دنیا پریشان ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے متعلقہ اداروں

میں روابط بہت ضروری ہے اس سلسلے میں تمام ادارے اپنی سفارشات پیش کریں اور اپنی کارکردگی کو ںہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے لاکھوں ویب سائٹ پاکستان میں حالات کو خراب کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ہمیں اپنی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دینی ہوگی اور اس حوالے سے درست اقدامات اٹھائے ہونگے انہوں

نے ایف آئی اے سمیت دیگر حکام کو ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی تجاویز جلد ازجلد کمیٹی کو پہنچائیں کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے، پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پاکستان سائبر سیکورٹی بل منظور ی کے مراحل میں ہے اور اب ایک ادارہ نیشنل سائبر سیکورٹی ایجنسی کے نام

سے بنے گا یہ ادارہ ملک میں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کرے گا انہوں نے کہا ٹیلی فون کالز ہیک کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر دنیا کے کئی ممالک استعمال کرتے ہیں یہ سافت وئیر موبائل ڈیٹا ہیک کرتاہے انہوں نے کہا کہ انہی خدشات کی بنا پر پاکستان آرمی نے وٹس ایپ پر پابندی عائد کردی ہے انہوں نے کہا اپنا میسیجنگ ایپلیکیشن لا

رہے ہیں جس پر پاکستان میں موبائل فون بنانے کیلئے 25کمپنیز کو لائسنس جاری کی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی پاکستان موبائل برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک اطلاع کے مطابق گوگل ہر شخص کا ڈیٹا ناسا کوبھجواتا ہے واٹس آپ اور دیگر ادارے ہمارا ڈیٹا استعمال کرکے پیسے کماتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر پالیسی

منظور ہونے کے بعد اور نیشنل سائبر ونگ کے قیام کے بعد پاکستان سائبر سیکورٹی کے حوالے سے بہتر اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آگلے اجلاس میں سیکرٹری دفاع کی موجودگی بہت ضروری ہے سیکرٹری گزشتہ ایک سال سے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے گریز کرتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے انہوں نے کہا

کہ کمیٹی کسی بھی سرکاری آفیسر کو بلانے کے لیے سمن جاری کرسکتی ہے،اجلاس کے دوران پاکستانمیری ٹائم زون بل 2021پیش کیا گیا اس موقع پر متعلقہ حکام نے کمیٹی کو میری ٹائم بل پر تفصیلی بریفننگ دی کمیٹی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…