اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کاروبار صبح 6 سے شام 6 تک ہی ہوگا، سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ نے کاروبار صبح 6 سے شام 6 تک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لائن آف ایکشن دے دیا۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کاروبار صبح 6 سے شام 6 تک ہوگا، عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ریسٹورنٹس میں ان ڈور آوٹ ڈور کھانے پر پابندی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش کے 50 فیصد مسافر بٹھائے جائیں۔ شاپنگ سینٹرز اور مالز اور عوامی مقامات پر ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ تمام تفریحی مقامات بھی بند کئے جائیںگے۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے، تاہم اسکولز و کالجز کے صرف جاری امتحانات ایس اوپیز کے تحت منعقد ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں وزیٹرز کے داخلے پرپابندی ہوگی، پابندیوں کے احکامات ایک ہفتے تک نافذ العمل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…