جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے دبئی کے لئے پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی کے لیے پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔ایک بیان میں ایئر لائن حکام نے کہا کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14 روز کے دوران ان 4 ممالک میں رہے ہوں، انہیں کہیں سے بھی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے حفاظتی پروٹوکولز پر عمل رکنے والے متحدہ عرب امارات کے شہری، یواے ای گولڈن ویزہ رکھنے والے اور سفارتی مشن کے اراکین کو امارات کے سفر کے لیے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ایئر لائن نے ہدایت جاری کی کہ جن مسافروں کی پروازیں کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہیں یا مذکورہ روٹس پر سفری معطلی سے متاثر ہیں، وہ اپنے امارات کے ٹکٹ ساتھ رکھیں اور سفر کی بحالی اور نئے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے ایئر لائن اور بکنگ آفس سے رابطے میں رہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے رابطہ سینٹر توقعات سے زیادہ کالز وصول کر رہے ہیں، اگر اگلے 48 گھنٹوں میں سفر کے متعلق آپ کی کال نہ ملے تو برائے مہربانی دوبارہ کال کریں۔رواں ماہ کے اوائل میں امارات نے پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا سیہوائی سفر پر 15 جولائی تک پابندی عائد کردی تھی، یہ توسیع پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کے لیے پروازوں پر بھی عائد کی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹس میں کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ کارگو پروازوں، کاروباری اور چارٹرڈ پروازوں کو اس معطلی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…