اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

میرے شوہر فحش نہیں قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں، شلپا شیٹی

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر فحش فلمیں بنانے کے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں۔شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا اور بعد ازاں 22 جولائی کو انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے راج کندرا کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سے کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک برآمد کرلی۔بعد ازاں راج کندرا کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی نے 23 جولائی کو ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کردیا۔شلپا شیٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیون ساتھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں۔پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی ’ہاٹ شاٹ‘ نامی ایپلی کیشن پر جو مواد دستیاب ہے، اسے فحش (پورن) نہیں کہا جا سکتا۔شلپا شیٹی نے پولیس کو فحش مواد اور قابل اعتراض مواد میں فرق بھی بتایا اور کہا کہ ان کے شوہر شہوت انگیز فلمیں بناتے ہیں جنہیں پورن نہیں کہا جا سکتا۔اداکارہ کو پولیس نے اس وقت شامل تفتیش کیا، جب پولیس کو معلوم ہوا کہ اداکارہ نے حال ہی میں شوہر کی کمپنی ’ویان انڈسٹریز‘ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے اس وقت عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ ان کے شوہر کی کمپنی نے فحش یا قابل اعتراض فلمیں بنانے پر کام شروع کیا تھا۔پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں شلپا شیٹی نے تو پورن فلمیں بنانے سے کوئی فائدہ حاصل تو نہیں کیا؟۔پولیس شلپا شیٹی کے بینک اکائونٹس کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں انہوں نے فحش فلموں سے ہونے والی کمائی میں سے مالی فائدہ تو نہیں اٹھایا؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…