جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ریلوے کی بدانتظامی اورنااہلی نے مسافروں کی عید خراب کردی

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)ریلوے کی بدانتظامی اورنااہلی نے مسافروں کی عید خراب کردی ہے،کراچی،فیصل آباد، لاہور،سیالکوٹ،روالپنڈی،پشاورکے مابین ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر 6 گھنٹے سے 15 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے، 20 جولائی کو کراچی سے تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے مسافر عید گھر کی بجائے سفر میں کرنے پرمجبورہونگے،

کینٹ اسٹیشن پرمسافروں کے ردعمل سے بچنے کے لیے ریلوے افسران نے دفاترچھوڑکرواسنگ لائن کے قریب عمارت میں عارضی دفاترسے سرکاری امورانجام دییہیں۔کراچی لاہورکے مابین چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس سب سے زیادہ 15 گھنٹے تاخیرکا شکارہوئی ہے کراچی سے 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر سے 20 جولائی کو صبح 4 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوسکی علاوہ ازیں 18 جولائی کو کراچی سے لاہور پشاو ،راولپنڈی کے لیے روانہ ہونے والی مسافر ٹرینیں قراقرم ایکسپریس،خیبر میل،تیز گام، رحمن بابا ایکسپریس،شاہ حسین سمیت کئی ٹرینیں اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے 8 سے 12 گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئیں،20 جولائی کو صبح 6 بجے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کراچی سے 5 گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی اورعوام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اندرون ملک سے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکے باعث 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی ٹرینیں مختلف ٹرینوں کی پرانی بوگیاں جوڑکر 20 جولائی کو علی الصبح کراچی سے اندرون ملک روانہ کی جاسکی ہیں،19 جولائی کورات 11 بجے سکھرجیکب آباد جانے والی سکھرایکسپریس 20 جولائی کی صبح کراچی سے روانہ کی گئی ہے اسی طرح 19 جولائی کو کراچی سے روانہ ہونے والی

خیبرمیل ایکسپریس جو دوران سفر 8 گھنٹے تاخیرکا شکارہوگئی ہے 21 جولائی کو صبح نماز عید سے قبل پشاور پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پرکراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیرکی وجہ سے عید سے ایک روزقبل اپنے گھرپہنچنے کی امیدکے ساتھ سفرکرنے والے مسافردوران سفرمزید تاخیرکا شکارہونے پربمشکل عیدالاضحی سے چند گھنٹے قبل اپنے اپنے گھروں کوپہنچ سکے ہیں۔دوسری جانب ریلوے انتظامیہ

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکے اسباب اوروجوہات بتانے سے گریز کررہی ہے کراچی کینٹ اسٹیشن پرمسافروں کے ہجوم کے سبب کسی بھی ممکنہ عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے ریلوے افسران نے پلیٹ فارم پرواقع اپنے دفاترکی بجائے واشنگ لائن کے قریب عمارتوں میں بیٹھ کراپنے امورانجام دیے ہیں۔ گھنٹوں تاخیر کا شکار ریلوے مسافروں نے وزیر اعظم سے ریلوے کی بدانتظامی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…