جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز کو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2019 میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں،

وہ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔وہ پاکستان ٹیم کو کرکٹ میں متعدد فتوحات سے ہمکنار کروانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے اور فائنل میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ مردِ بحران بھی ثابت ہوئے تھے۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا بھارت ٹینس کا سب سے بڑا نام ہیں، انھوں نے اکیلے ہی بھارت کو ٹینس کی دنیا میں متعارف کروادیا۔ ثانیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ حال ہی میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے لندن گئیں تھیں۔ دوسری جانب انگلینڈ میں بھارتی کرکٹ اسکواڈ پر کورونا وائرس نے حملہ کردیا، رشبھ پنٹ کے بعد 4 افراد لندن کے قرنطینہ میں چلے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق قرنطینہ میں جانے والے 4 افراد میں ایک کوچ اور دو کھلاڑی شامل ہیں، تمام افراد لندن میں 10 روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔قرنطینہ میں جانیوالے افراد میں کوچنگ اسٹاف کے ایک سینئر رکن ہیں، ایک سینئرکھلاڑی ایک ریزرو کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق سپورٹ اسٹاف کے رکن کا 14 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، رشبھ پنٹ کا کوویڈ ٹیسٹ 10 جولائی کو مثبت آیا تھا، جبکہ فیملی کے ساتھ دورے پر سینیئر کوچ کے نئے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔سینیئر کرکٹر اور ریزرو کرکٹر کے تازہ ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…