ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور (این این آئی) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ جے پور میں 12ویں صدی میں تعمیر کیے گئے امر قلعے کے مینار پر تیز بارش کے

دوران سیلفیاں لے رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔مینار پر 27 افراد موجود تھے جب یہ واقعہ رونما ہوا اور بجلی گرنے پر کئی لوگوں نے وہاں سے زمین پر چھلانگ لگا دی۔ایک اعلی پولیس افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مینار اس قلعے میں سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز ہے اور ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نوجوان افراد کی ہے۔ اس واقعے کے علاوہ راجستھان کے دیگر علاقوں سے بھی آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے مزید نو افراد کی اطلاعات ملی ہیں۔ریاست کے وزیر اعلی اشوک گھیلوت نے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لیے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں 42 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرنے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔  بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ جے پور میں 12ویں صدی میں تعمیر کیے گئے امر قلعے کے مینار پر تیز بارش کے دوران سیلفیاں لے رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…