بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ریلوے حکام نے14ٹرینوں کی بکنگ31 جولائی تک بند کردی، ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ریلوے حکام نے14ٹرینوں کی بکنگ31 جولائی تک بند کردی۔ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔عید سے قبل بکنگ کا عمل بند ہونے سے آبائی علاقوں ں میں جانے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی۔ریلوے میں روز بروز بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر مسافر بوگیوں کی تعداد میں کم ہوگی۔ ریلوے حکام نے لاہور،

ملتان اور کراچی کے درمیان والی14 ٹرینوں کی26 بوگیوں میں بکنگ کا عمل مکمل طور پر بند کردیا۔14 ٹرینوں کی25 بوگیوں میں بکنگ کا عمل مکمل طور پر بند کردیا،ان ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس ٹرین،عوام ایکسپریس،ملتان اور لاہور کے درمیان چلنے والی موسی پاک ایکسپریس ٹرین،شاہ حسین ایکسپریس ٹرین، بزنس ایکسپریس ٹرین،فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین،راولپنڈی براستہ فیصل آباد چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین، کراچی ایکسپریس،گرین لائن ٹرینیں،ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی بہا الدین زکریا ایکسپریس،میانوالی ایکسپریس ٹرین،پشاور براستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین شامل ہے۔ان ٹرینوں میں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کلاس کی بوگیوں کی کمی کی وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد سمیت لاہور سے کراچی ہوائی ٹکٹوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،ساڑھے سات ہزار والا ٹکٹ 13ہزار روپے تک پہنچ گیا،لاہور سے کراچی پی آئی اے کا کرایہ 13ہزار روپے ہوگیا۔تفصیلات کیمطابق  لاہور سے کراچی ہوائی ٹکٹوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،لاہور سے کراچی پی آئی اے کا کرایہ 13ہزار روپے، ائیربلیو کا ٹکٹ ساڑھے گیارہ ہزار روپے کا ہو گیا، پرواز روانگی سے چند گھنٹوں قبل ٹکٹ 18سے 20 ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا، چھٹیوں اور عید کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافے اور ٹکٹوں میں کمی کے باعث کرائے بڑھ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…