منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے پروازیں چلانے کا فیصلہ، پی آئی اے نے آپریشن کا اعلان کر دیا

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 پروازیں چلائے گی۔تفصیلات کے مطابق مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا، پی آئی اے عید الاضحی سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے، جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ایئر میڈیکل شعبے نے انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ سعودی شہری کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فضائی میڈیکل ریسکیو سروس کا طیارہ انڈونیشیا سے کرونا کے مریض کو لے کر مسلسل 18 گھنٹے کی پرواز کے بعد دارالحکومت الریاض پہنچا۔ کسی دوسرے ملک میں کرونا کا شکار ہونے والے

شہری کی وطن واپسی کا یہ سب سے لمبا سفر ہے۔رواں سال کے دوران ایئر میڈیکل انخلا کے طیاروں نے کرونا وائرس کے 90 سے زیادہ مریضوں کو وطن واپس لایا۔غور طلب ہے بات یہ ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ایئر میڈیکل ریسکیو کے طیارے کا بیڑا سالانہ 2500 سے زیادہ مریضوں کی آمدورفت میں مدد کرتا ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر مریضوں کی منتقلی کے لیے 1600 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…