جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جتنا ٹیکس دو گے اتنی عزت پاؤ گے حکومت نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) جتنا ٹیکس دو گے اتنی عزت پاؤ گے’ حکومت نے زیادہ سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کو ہرمحکمہ میں وی آئی پی کا درجہ دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جبکہ زیادہ ٹیکس دینے

والوں سے مختلف منصوبہ جات کے افتتاح کروانے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی ہیں حکومت کی جانب سے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کو ہر سطح پر وی آئی پی کا درجہ دیں اور ملک بھر میں مکمل ہونیوالی سکیموں کا افتتاح بھی اس ضلع کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد سے کروایا جائے اور اہم تقریبات میں ایسی شخصیات کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے اس سلسلہ میں گزشتہ روز سیالکوٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون سے تفریح پبلک پارک کا افتتاح کروایا گیا اب ہر ضلع اور تحصیل میں ایسے منصوبوں کا افتتاح ارکان اسمبلی’ وزرائ کیساتھ زیادہ ٹیکس دینے والے افراد کرینگے تاکہ ٹیکس دینے کی شرح میں اضافہ اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…