پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

نیب ناکام ہوگئی ،اب ایف آئی اے کے ذریعے نیا تماشا کیاجارہا ہے،حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجنے پر ن لیگ کا شدید ردعمل

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھجوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب فیصلہ کرلیں کہ ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟،22 ماہ جیل میں اور58 والیمز میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں ،ہر اثاثہ الیکشن کمشن اور ایف بی آر میں ظاہر شدہ ہے

جس پر آج تک کوئی اعتراض نہیں ہوا ،یہ صرف اور صرف نیب کے بعد ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل ہے ،ان تمام سوالات کے جواب حمزہ شہباز58 والیمز میں دے چکے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جائیدادوں کا ذکر کیا جارہا ہے ، وہ پہلے ہی قانونی عمل کا حصہ ہیں ۔پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ ایف آئی اے ذاتی ملازم نہ بنے، ریاستی ادارہ بنے ۔ایک شخص کی کتنی بار ایک ہی الزام میں تفتیش ہوگی؟ ۔کیا دوہری سزا کے قانونی اصول سے ایف آئی اے، نیب اور عمران صاحب لاعلم ہیں؟۔اسی کیس کی دو سال نیب کے ذریعے تمام تفتیش مکمل کی گئی، قید رکھا گیا۔ان تمام الزامات کی حقیقت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں درج ہے ۔ایک کیس کی بار بار تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف سیاسی انتقام ہے ۔عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے آخر چاہتے کیا ہیں ؟۔حمزہ شہباز کے خلاف احتساب عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ۔لاہور ہائیکورٹ میں کوئی ثبوت اور شواہد پیش نہیں کئے جاسکے ۔نیب ناکام ہوگئی اب ایف آئی اے کے ذریعے اب اوچھے ہتھکنڈوں سے نیا تماشا کیاجارہا ہے۔  مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھجوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب فیصلہ کرلیں کہ ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟،22 ماہ جیل میں اور58 والیمز میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…