بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جو گیس کارگو 4 ڈالر پر مل رہا تھا پی ٹی آئی 12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر خرید رہی ہے، لوڈ شیڈنگ پر شہباز شریف نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا عفریت پانچ سال بعد پھر پاکستان میں لوٹ آیا ہے جس کے باعث پاکستان کے عوام کو شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی پانچ سال مسلسل محنت کی تھی،

پی ٹی آئی حکومت کی 3 سال کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے،یہ پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خلاف جھوٹ بولا کہ بہت زیادہ پاور پلانٹس لگائے گئے،اتنی شدید لوڈشیڈنگ سے پی ٹی آئی کے یہ دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں،پی ٹی آئی خود سورج، ہوا اور گیس سے چلنے والے پلانٹس کی تنصیب کے دعوے کررہی ہے لہٰذا ضرورت سے زائد بجلی بنانے کے الزامات جھوٹ ثابت ہوجاتے ہیں،پی ٹی آئی کے مسلم لیگ (ن)پر مہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بھی جھوٹ اور بے بنیادثابت ہوئے تین سال اس جھوٹ کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کا میڈیا ٹرائل کیاگیا،اپوزیشن قائدین کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا،پی ٹی آئی کسی ایک پاور پلانٹ کے بارے میں یہ ثابت نہیں کرسکی کہ وہ مہنگا لگا ہے،ہم نے ایل این جی سے چلنے والے تین پاور پلانٹس میں 200 ارب روپے سے زائد کی بچت کی،دنیا بھر میں اس سے سستے اور بہترین بجلی بنانے والے پلانٹس کی تنصیب کی کوئی اور مثال ہے تو بتائیں،بجلی کی ترسیل اور لائنوں کی تنصیب کے بارے میں بھی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی،2019 میں 2300 میگاواٹ

اور2020 میں اسی نظام سے 25000 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی، یہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کی صلاحیت بڑھنے کا ثبوت ہے،آج قوم کے کام آنے والے ایل پی جی ٹرمینلز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں لگائے گئے تھے،ایل این جی کی ترسیل کی واحد پائپ لائن پاکستان مسلم لیگ

(ن)نے بنائی اس منصوبے سے ملک کو سستی اور مسلسل ایل این جی کی فراہمی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اب تک صرف ایک ایل این جی کارگو طویل المدتی کنٹریکٹ پر خریدا ہے،پی ٹی آئی نے مختصر مدت کے لئے دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی فرنس اور ڈیزل پر مہنگی بجلی بنا کر عوام پر ظلم

کیاگیا،کورونا بحران کے دوران تاریخ کی سستی ترین ایل این جی مل رہی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا اسی ایل این جی کو آج پی ٹی آئی حکومت تین گنا زیادہ قیمت ادا کرکے خرید رہی ہے جو گیس کارگو 4 ڈالر پر مل رہا تھا پی ٹی آئی 12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر خرید رہی ہے،پی ٹی آئی کی اس مجرمانہ نااہلی کی وجہ

سے 12 ملین ڈالر اضافی پاکستان کو خرچ کرنے پڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے پاکستان ہر ماہ216 ملین ڈالر ادا کررہا ہے، پی ٹی آئی حکومت اور اس کے وزرا فرنس آئل بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں جس سے مہنگی بجلی بنتی ہے،پی ٹی آئی دنیا کا مہنگا ترین فرنس آئل بجلی بنانے کے لئے استعمال کررہی

ہے،پی ٹی آئی حکومت فرنس آئل کی امپورٹ پر 30 ہزار فی ٹن زیادہ ادا کررہی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ بھی لگائے،پاکستان میں کوئی اور پاور پلانٹ اتنی سستی بجلی پیدا نہیں کرتے جتنے کوئلے کے پلانٹس بناتے ہیں بجلی اور پٹرولیم کے تمام نظام اور اس کی ترتیب کو پی ٹی آئی حکومت نے اپنی بدانتظامی اور کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…